امدادکی تقسیم وترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈڈیش بورڈ قائم

اسلام آباد: حکومت نے سیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کے لیے آن لائن پورٹل ، ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ ، قائم کردیا۔

سیلاب زدگان کی امدادکی تقسیم وترسیل میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ کا قیام وزیراعظم شہباز کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کل ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ کاافتتاح کریں گے۔

اس ڈیش بورڈ پر عوام کو امدادی سامان کی وصولی، تقسیم اور ترسیل کی معلومات ہوں گی، عوام سیلاب متاثرین کے لیے عالمی، وفاقی و صوبائی سطح پر آئی رقوم اور سامان سے متعلق جان سکیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق امداد کانہ صرف اے جی پی آر بلکہ دنیا کی صف اول کی فرم سے آڈٹ کرایا جائےگا۔