لکی مروت میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کیا گیا جہاں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس اور سی ٹی ڈی نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک ہوا جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ۔