ق لیگ الیکشن۔ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پرالیکشن کمیشن کے حکم امتناع کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  لاہر ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ق)  کے نئے سربراہ کےانتخابی شیڈول پرالیکشن کمیشن کے حکم امتناعی کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنے کے لیے وقت کا پابند نہیں بنایا جا سکتا، کل کو ہم پر بھی فیصلہ کرنے کی پابندی عائد کردی جائے گی،عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کی بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دائرکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس لیتے ہیں یا جرمانہ کروں،  جس کے بعد درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ۔

خیال رہے کہ درخواست گزارکی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا وزیراعلیٰ کےانتخاب پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے خط ڈپٹی  اسپیکرکولکھا، شجاعت حسین کا خط غیرقانونی ہدایات ہرمبنی تھا،عدالت الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام کالعدم قراردے۔