یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو
یہ گجرات نہیں ،کسی کا باپ بھی مجھے اسمبلی میں آنے سے نہیں روک سکتا۔فائل فوٹو

چند روز میں پنجاب میں حکومت بنا لیں گے۔عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزالہٰی  مہمان اداکار ہیں ، اگلے چند روز میں پنجاب میں حکومت بنا لیں گے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطاتارڑ نے کہا ہے پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ان کے ساتھ ہیں، پنجاب میں حکومت بنانا ان کا حق تھا اور وہ اپنا حق لے کر رہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویزالٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں، یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ان کا تھا اور وہ اپنا یہ حق لے کر رہیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے عمران نیازی کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان کے جلسے میں لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، صوبے میں ریاست مخالف بیانیہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں حکومت کا حق ہمارا بنتا تھا، ہمارے 197 اور ان کے 186 ارکان تھے، کیا کسی ایک ناکردہ گناہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر موجود سابق وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے بھی پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت پنجاب میں ڈاکوں کی حکومت ہے اور اس کا خاتمہ قریب ہے، پنجاب میں جلد مسلم لیگ (ن )کی حکومت قائم ہوگی۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عطا تارڑ سمیت 11 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 ستمبر تک توسیع کردی ،عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔