لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ فریقین سے جواب بھی طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نوازکی لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 27 ستمبر تک کیلیے ملتوی کردی گئی ہے ،عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔