اسلام آباد: دہشتگردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے شامل تفتیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوا، مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس سے ساری دنیا میں مذاق بنا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی سری لنکا کی طرح بنایا جارہا ہے، شہباز گل کو اغوا کیا گیا، اس پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، سیلاب زدگان کیلیے پیسہ اکھٹا کررہے تھے ٹرانسمیشن بند کردی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ جتنا دیوار ہے لگائیں گے ہم اتنا تیار ہورہے ہیں، اسلام آباد کی کال دی تو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح چوری کرکے پیسہ اکھٹا کیا گیا، حکومت سے صرف صاف شفاف الیکشن پر ہی بات ہوسکتی ہے۔