لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں بریک تھر دور نہیں، جلد اچھی خبر آنے والی ہے، سیاسی مفاہمت ہو ، تمام فریقین ایک چھت تلے جمع ہوں یہ اب ناممکن نہیں، کوشش ہے مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل آئے۔ انتخابات ملکی بحرانوں سے نکلنے کا بہترین حل ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کیا
اپنی بات کوجاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بحران میں غریب پس رہا ہے، 3 بحران سیلاب، معاشی اور سیاسی بحران ہیں، سیاسی بحران سب سے بڑا بحران ہے۔ ہربحران کے اعتبارسے میری کوشیشیں اپنی جگہ پر ہیں، روپے کی قدر کم اور ایکسپورٹ کم ہوتی جا رہی ہے، ورلڈبینک کہہ رہا ہے پاکستان کے ڈیفالٹ کا امکان ہے،معاشی بحران کو قابو کرنا بہت ضروری ہے،آئی ایم ایف قسط کے بعد وقتی طور پر بینڈج لگا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سیاست کا بحران ہے جس کو حل کرنا آسان ہے،بہت سارے لوگ وقتی مفاد کی وجہ سے اس بحران سے نکلنے کو تیار نہیں۔ تمام سیاسی لیڈر جلد الیکشن کی بات کرتے رہے ہیں،سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحران پر چیف الیکشن کمشنر سے الیکشن کرانے بارے پوچھا تھا،الیکشن کمیشن نے کہا تھا 7 ماہ لگیں گے،انتخابات شائد ان بحرانوں سے نکلنے کا بہترحل ہے۔