سمر قند کے گورنر ، نائب وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے ان کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
سمر قند کے گورنر ، نائب وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے ان کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

سمرقند:  وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں سمر قند کے گورنر ، نائب وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے سمر قند میں مسجد خضر کا دورہ کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ہیں ۔میاں شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، روسی صدر پیوٹن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن سے ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوگی جبکہ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔