نادرا کا یونیورسٹی روڈ پرچوتھے میگا سینٹر کے قیام کا اعلان

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 5سال بعد یونیورسٹی روڈ کراچی میں چوتھے میگا سینٹر بنانے کے عمل کا اغاز کردیا ہے۔یونیورسٹی روڈ میگا سینٹر سے گلشن اقبال،گلستان، جوہر،یونیورسٹی روڈ،اسکیم 33 سمیت ضلع شرقی کے شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 5 سال بعد کراچی میں چوتھے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میگا سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے۔نادرا ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 3 میگا سینٹر کام کر رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 7 میگا سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ (ضلع شرقی)کے بعد ملیر،کیماڑی میں بھی میگا سینٹر بنائے جائیں گے۔ میگا سینٹرز دور ہونے کی وجہ سے نئے اور تجدید والے شناختی کارڈ، ب فارم کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری شناختی کارڈ اور دیگر نادرا کے کاموں کے لئے نارتھ ناظم اباد اور دیگر سینٹر پر جاتے تھے۔ چوتھا میگا سینٹر بننے سے نارتھ ناظم آباد اور ڈی ایچ اے اور دیگر سینٹرز پر رش کم ہوگا۔

اس سلسلے میں نئے میگا سینٹر میں عملے کی تعیناتی کے لئے نادرا ہیڈ کواٹر کو نئی بھرتیوں کے لئے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی روڈ پر بننے والے میگا سینٹر پر یومیہ ڈھائی سے تین ہزار لوگوں کو سروس فراہم کی جاسکے گی۔نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع وسطی میں بھی وراثتی سرٹیفیکیٹ کا سینٹر بنا دیا ہے۔ وراثتی سر ٹیفکیٹ سینٹر کا افتتاح آئندہ ماہ چیئرمین نادرا کریں گ