پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہ ہونے پر ملک بھر میں پیٹرول پمپس نے آئل خریداری روک لی۔ جس کی وجہ سے پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خالی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت گرنے کے باعث پمپس کمپنیوں سے پیٹرول نہیں خرید رہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا۔