نوبشاہ : نوابشاہ کے گاؤں یوسف ڈاہری میں برساتی پانی سے مگرمچھ نکل آئے۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے برساتی پانی سے دو مگرمچھ پکڑ لیے جنہیں وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
ادھر گزشتہ دنوں ٹنڈو جام میں بھی ایک مگر مچھ سیلابی پانی میں آگیا تھا، جسے علاقہ مکینوں نے مار دیا تھا۔ گائوں سپیوں میں یہ شاخ گائوں میں رہنے والوں کے گھروں کے قریب سے گزرتی ہے ،گائوں والوں نے مگرمچھ پر وار کرکے اسے مار دیا تھا۔ نوابشاہ میں مگر مچھ پکڑکرشہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیے.
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ برساتی پانی کئی روز سے مختلف علاقوں میں کھڑا ہے۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپربارش کےپانی کی نکاسی کی جائے۔