باجوڑ میں امن و امان کی بحالی کیلئے فورسز اور مقامی عمائدین کا اجلاس

باجوڑ۔ باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز،پولیس حکام،ضلعی انتظامیہ اور قومی مشران کے درمیان جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے میں امن و امان کی بحالی اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر بریگیڈیئر راو عمران،ڈی،پی،او عبدالصمد خان،ڈپٹی کمشنر فھد وزیر نے کہا کہ چند عناصر ضلع کے امن و امان کو خراب کرنے کے درپے ہیں جن میں اندرونی اور بیرونی عناصر کارفرما ہیں،لیکن سیکیورٹی فورسز اور پولیس حکام ان کے سرکوبی کیلئے پروفیشنل انٹیلی جنس کاروائیوں کے ذریعے ان کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں۔

انہوں نے مقامی قومی مشران اور سیاسی عمائدین سے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کی اپیل کی کہا کہ ان کا ساتھ انتہائی اہم ہے ،
اس موقع پر قومی مشران اور سیاسی عمائدین نے امن و امان کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس حکام اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کا عزم کا اظہار کیا