سفاک باپ نے ہوم ورک نہ کرنے پر بیٹے کو زندہ جلا دیا

کراچی:  سفاک  باپ نے ہوم ورک نہ کرنے بیٹے کو زندہ جلادیا، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون میں سفاک باپ نے اپنے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلادیا دیا۔ یہ دلخراش واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا، بچہ دو روز سے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

مقتول بچے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ شہیر ہوم ورک نہیں کر رہا تھا جس پراسکے باپ نے غصے میں میں آخر اس پر تھینر پھینک دیا۔

بچے کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی  اس لئے رپورٹ نہیں کرائی۔ پولیس کے مطابق ملزم نذیر بیروزگار تھا اس لئے بات بات پر غصہ  کرتا تھا اور وہ گھر میں رنگ کیلئے تھنر لایا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔