مسافرذہنی مریض پہنچا تھا،دبئی ائیرپورٹ سے حراست میں لے کر واپس پشاور بھجواد یا گیا۔فائل فوٹو

مسافر نے لات مار کر طیارے کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا

پشاور:قومی ائیر لائن پی آئی اےکی پشاور تا دبئی پرواز سے مبینہ ذہنی مریض کو واپس پشاور بھجواد یا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر نے لات مار کر طیارے کی کھڑکی کے شیشے کو بھی نقصان پہنچایا،دوران پرواز مسافر کی غیر معمولی حرکتوں پر کیبن کریو نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر مسافر کو سیکیورٹی حکام نےحراست میں لے لیا تھا، واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا،مسافر کو اسی پرواز سے واپس بھجوا دیا گیا تھا۔پی آئی اے حکام کے مطابق مسافر کو پی آئی اے نے بلیک لسٹ کر دیا۔