کراچی :انسان دوست ہالی وڈ اداکارہ اوراقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں-
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے منگل کو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کیا، بارش اور متاثرین سے ملاقات کی۔ہالی ووڈ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا سفر کیا جہاں گراؤنڈ پر انہیں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔
اداکارہ نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھنے اور اسے سمجھنے کے لیے ایک کشتی میں بھی سفرکیا-
واضع رہے جولی نے اس سے قبل پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی۔