ارشد شریف قتل
کمیشن کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کی موت کی مکمل تحقیقات کرے۔فائل فوٹو

پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

راولپنڈی:آئی ایس پی آرکے مطابق افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 34 سالہ سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی کے علاقے میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ کی، اس فائرنگ کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے بعد دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی نذر محمد شہید ہو گیا، 34 سالہ سپاہی کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کیخلاف سرگرمیوں کیلیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اورامید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔