ڈالر کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں246 روپے اضافہ

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا ۔منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔ مسلسل 13 ویں روز ڈالرمہنگا ہوا ۔

پیر کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپےمہنگا ہوکر245روپے کا ہوگیا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 1روپے مہنگا ہوکر 238 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

پیر کو دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے7پیسےمہنگا ہوکر237روپے91پیسےپربند ہوا تھا۔13 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔