مطالعہ قران کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔فائل فوٹو
مطالعہ قران کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔فائل فوٹو

خیبر پختونخوا۔ نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم لازمی قرار

خیبر پختونخوا میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قران کریم لازمی مضمون کے طورپر پڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں، 2023 میں میٹرک ،ایف اے  اورایف ایس سی کے سالانہ بورڈ امتحانات میں 75 نمبروں کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کردیے گئےہیں،  2023 کے سالانہ بورڈ امتحانات میں میٹرک و انٹرکے کل نمبر 1100 سے بڑ کر 1225 ہوگئے۔

اقلیتوں کے لیے ایتھیکس (اخلاقیات) پر مبنی لازمی مضمون بھی تیار کر لیا گیا، یہ اقلیتی برادری کے بچوں کے لئے نویں سے بارہویں جماعت تک لازمی مضمون تصورہوگا ،مطالعہ قران کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔