لڑکی سے گینگ ریپ۔ عدالت کی ڈی این اے کرانے کی ہدایت

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی اور خودکشی سے متعلق کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی ہے، سماعت کے دوران ڈی آئی جی میر پور خاص کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ مقدمے میں 4ملزمان گرفتار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی اور خود کشی کے نوٹس کی سماعت ہوئی، ڈی آئی جی میر پورخاص ذوالفقارمہراورایس ایس پی تھرپارکرحسن سرداراور دیگر پیش ہوئے، متوفیہ کے اہلخانہ نے عدالت کو واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کیا، جبکہ ڈی آئی جی میر پورخاص کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار ہیں۔ مقدمے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ نے کیس میں ڈی این اے کرانے کی ہدایت کردی ہے،  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مدعی مقدمہ اوران کے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کیا جائے، مقدمے کی مزید تفتیش کرکے 2 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے۔