اسلام آباد:وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ چابی والا کھلونا لاشیں گرا کراپنا مقصد پورا کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی احتجاج کرے اس کا حق ہے لیکن مسلح احتجاج نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کےوسیع تر مفاد کیلیے ہرقربانی دیں گے، ریاست کے تحفظ کیلیے محافظ اداروں سے آگے کھڑے ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہا گیا ہے کہ لاشیں گریں گی تو تھرڈ ایمپائرکی طرف انگلی اٹھے گی، تم ایک چابی والے کھلونے ہو لاشیں گرانا چاہتے ہو، لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نومبرکی بات کررہا ہے اورلاشیں گرا کر اپنا مقصد پورا کرنا چاہتا ہے، لیکن ہم اپنےساتھ ظلم برداشت کرلیں گے، ریاست کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کریں گے، کوئی نہ سمجھے تباہی، بربادی ہو جائے اور ہم خاموش تماشائی بن جائیں گے۔
ان کا مزید کہناتاھ کہ انہیں سہولت کاری دی جارہی ہے، اگرکوئی سہولت کاری آج بھی د ے رہا ہے تو ہوش کے ناخن لیے جائیں،ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔