سوات اور لکی مروت میں فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک

سوات : سیکورٹی فورسز نے لکی  مروت اور سوات میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت  3 دہشت گرد مار گرائے۔آئی ایس پی  آر کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں دہشدتگردوں کی موجودگی  کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مارا گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد  سیکورٹی فورسز کیخلاف  کارروائیوں میں ملوث  تھا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی میں لکی  مروت میں شیخ بدین پہاڑ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی  آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنک اورسیکورٹی فورسز پر حملو میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اوسر گولہ بارود  برآمد کرلیا گیا ہے۔