وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے رحیم یار خان جلسے کے موقع پر ملک بھر میں تحریک انصاف کے اجتماعات میں شریک کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ ہفتے کو رحیم یار خان جلسے میں تحریک شروع کریں گے اور عوام کوگھروں سے نکلنے کی کال دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ازراہ تفنن پی ٹی آئی کے اجتماعات میں کارکنوں کی تعداد ٹوئٹر پر پوسٹ کردی اور کہاکہ عمران خان کہتے تھے ہفتے کی تیاری اورتعداد دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔
انہوں نےطنز کیا کہ ’اپنی تیاری کا حال آج کے اعداد شمار کی زبانی ملاحظہ فرمائیں‘۔ 25 مئی کے بعد اگر آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو پھر ہماری تیاری تو بیکار چلی جائے گی،
وزیر داخلہ کی جاری کردہ "مزاحیہ فہرست” کے مطابق اسلام آباد کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ 250 افراد نکلے جبکہ کراچی اور لاہور میں شرکا کی تعداد 300 تھی۔اسی طرح فیصل آباد میں 500، پشاور میں 150 کے قریب لوگ تھے، راولپنڈی میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 25 تھی، گوجرانوالا میں 300 اور جہلم میں 150 لوگ تھے۔