مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔پرویز الہیٰ

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گجرات کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اورچوہدری ظہورالہٰی شہید کی بدولت ان کا خاندان عوام کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی کے اقدامات آئندہ چندہ ماہ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے،خاندان کے سربراہان جو کنجی ہمیں دے گئے وہ سب کچھ اگلی برسی میں حوالے کر دیں گے۔ عوام کی خواہش پرگجرات کو ڈویژن بنا دیا اور ایسی یونیورسٹی سیالکوٹ میں آ رہی ہے جو پورے ایشیا میں نہیں ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں نے اور مونس الہیٰ نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا کر قوم کو کیا تحفہ پیش کردیا گیا، شہباز شریف کی مغلیہ سوچ سے ہم پہلے ہی واقف ہیں اورمسلم لیگ ن کی اصلیت سب کے سامنے ہے۔