نئی دہلی(اُمت نیوز) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی جب کہ 4 ہزار 777 نئے کیسز سامنے آئے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کورونا پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اسے اپنی بڑی کامیابی بھی قرار دیتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ کورونا ایک بار پھر سر اُٹھا رہا ہے۔ اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 23 افراد کی جان لے لی۔
کورونا سے ایک دن میں ہونے والی 23 ہلاکتوں میں سے 11 ہلاکتیں صرف ریاست کیرالہ میں ہوئیں۔ اس طرح ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 510 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 777 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد ایک بار پھر کورونا پابندیوں کو سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ فیصلوں کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے شاید ہی مودی حکومت کوئی بڑا فیصلہ کرپائے۔