عمران خان ملک کا بیڑا غرق کرنے آئے تھے۔مولانا فضل الرحمن

ملتان : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کا بیڑا غرق کرنے آئے تھے وہ امپورٹڈ تھے، ان کی حکومت نے سی پیک معاہدےکو رول بیک کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، حکومت میں ہوتے ہوئے مہنگائی سے پریشان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ لیٹر کہاں گیا جس کی بنیاد پرعمران خان کہتا تھا کہ میرے خلاف سازش ہوئی؟ غیرت کےساتھ اسمبلی چھوڑی،آج سازش کی بات کہاں گئی؟ عمران خان بتائے کہ ایکس، وائی اور زیڈ کون ہے؟

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے آنے کے حوالے سے مجھ سےکوئی رابطہ نہیں ہوا، اسحاق ڈار کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آزادی کے نام پرآئی ایم ایف کے حوالےکیا گیا، اسٹیٹ بینک اب حکومت کوجواب دہ نہیں۔