اسلام آباد:مبینہ آڈیو لیک میں سنا جا سکتا ہے کہ مریم نواز وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دے رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی نے آڈیو لیک کے حوالے سے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باہر مخالفت لیکن حکمران پارٹی کے اندر بڑھانے پر اصرار سامنے آ رہا ہے، مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز کہتی ہیں کہ ایسا کرنا ناگزیر ہے، ہمیں قیمتیں بڑھانا ہوں گی، اس پر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ معاشی صورت حال دیکھنی ہوگی، مریم نواز کہتی ہیں کہ انکل ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنانا ہوگا، یہ بہت اہم ہے۔