عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

چئیرمین پی ٹی آئی علماء مشائخ سے ملاقات، گونمنٹ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب کریں گے، ذرائع

               
September 26, 2022 · قومی
چوروں کو یوں ہی بری کیا جاتا رہا تو یہ آپ کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو

چوروں کو یوں ہی بری کیا جاتا رہا تو یہ آپ کے مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں عمران خان  مختلف مکاتب فکر کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے علما و مشائخ بھی ملاقات کریں گے، عمران خان گورنمٹ کالج لاہور میں بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

عمران خان دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیراعلیٰ بھی جائیں گے جبکہ  پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما سے بھی ملاقات دورے میں شامل ہیں۔