اسلام آباد: چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تمام علما متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈربل خلاف اسلام ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ٹرانس جینڈربل سے متعلق میری ترامیم پرغور کیا جائے، ٹرانس جینڈر بل کے بعد میرے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ٹرانس جینڈربل کو سیاسی نہ بنایا جائے،ٹرانس جینڈربل بحث کے لیے کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔