مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

دو ہفتے قبل لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں فل بنچ نے مریم نوازکی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر کو جواب طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں اور مخالف فریقین کا مؤقف سننا لازم ہے۔