توہین عدالت کیس

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، اس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں  دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے اور عدالت نےان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کی تھی۔