سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی

پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی

October 24, 2026 · کامرس
سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی

سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 686 روپے مقرر ہوئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی بھی 7 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 858 روپے پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 995 ڈالر پر آ گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے چلی گئی۔