لاہور: وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو )ڈاکٹر اصغر زیدی کو وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جی سی یونیورسٹی بلا کرخطاب کرانے پر ڈاکٹر اصغر زیدی کو فارغ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اصغرکی رکنیت معطل کرکے ڈاکٹر شعیب میر وفاقی جامعات کے لیے قائم تلاش کمیٹی کے رکن مقرر کیےگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کو جلسےکی اجازت دینے پر گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔