اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ورکنگ شروع کردی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔
اوگرا تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔