واشنگٹن: روس کا سب سے طاقتوراسٹریٹیجک جوہری وار ہیڈ 500 سے 800 کلوٹن کے درمیان دھماکہ خیز طاقت کا حامل ہے اور اسے شہروں کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ اس وقت جاری کی گئی ہے جب روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر یوکرین جنگ کے حوالے سے فوجی کارروائیوں کے دوران جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روس کے جوہری ہتھیاروں کے نظام میں چار ہزار 477 جوہری وار ہیڈز شامل ہیں جن میں سے تقریباً 1,900 نان اسٹریٹجک وار ہیڈز ہیں، فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے مطابق اسے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار بھی کہا جاتا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کو تبدیل کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تبدیلی سے ان کی مراد ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکٹیکل ہتھیاروں کے کم دھماکے کا حوالہ گمراہ کن ہے کیونکہ 10 سے 100 کلو ٹن بارود کی دھماکہ خیز قوت بڑی تباہی پھیلانے کے لیے کافی ہے۔