پاک بھارت ٹیسٹ سیریزکیلئے ای سی بی کادونوں بورڈ سے رابطہ

انگلینڈ (اُمت نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان اور بھارت کو ٹیسٹ سیریز کروانے کی پیشکش کردی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بورڈ آف کنٹرول کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) سے رابطہ کیا ہے۔

ای سی بی نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کے میدانوں میں کروائیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میں پاک بھارت سیریز کروانے کی بات کی۔