لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکار ہی شہریوں کو بیلک میل کرکے پیسے ہتھیانے لگے۔ ایف آئی اے نےشہری کی شکایت پربلیک میلنگ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 2 اہلکاروں ذیشان اور مراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے ماڈل ٹائون لنگ روڈ کے ایک دفترپر غیر قانونی چھاپہ مارا۔ ٹیم میں موجود ایک کانسٹبیل اپنے آپ کو انسپکٹر ظاہر کرتا رہا ۔حکام کے مطابق مذکورہ ایف آئی اے ٹیم شہری سے 50 لاکھ کا مطالبہ کرتی رہی تاہم چھ لاکھ میں ڈیل ہوئی۔