عالمی مارکیٹ میں خام  تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ

لندن : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا، جس کے بعد یکم اکتوبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان مدھم ہوگئے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 اعشاریہ 82 ڈالر اضافے کے بعد 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔دوسری طرف امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 3 اعشاریہ 20 ڈالر اضافے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔