اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم شاہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر اردو میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں’۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی نگرانی کر رہا ہے۔
ہم آپ کی جلد شفا یابی کے خواہاں ہیں @iNaseemShah 🇵🇰 pic.twitter.com/sT0EyNCk6i
— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) September 28, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔