اسلام آباد: مسلم لیگ نون کےنائب صدر مریم نوا ز کا کہنا ہے کہ الحمداللہ آج نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا ،عمران خان آج جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹ کا اختتام ایسا ہی ہوتا ہے جیسے آج ہوا ، نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکور ٹ کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد میں اپنے وکلا اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں، 6 سال بعد آج فیصلہ آیا ہے اتنا کڑا احتساب پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی لیڈر کا نہیں ہوااور کوئی لیڈر ایسا نہیں آیا جو اس طرح سے ان سب سے سرخرو ہوا ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اس احتساب کا سامنا کروں گا ، میرا خاندان بھی اس احتساب کا سامنا کرے گا اورآج اس احتساب سے ہم بری ہوئے ہیں۔
نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہوں گی کہ اللہ نے تمہیں جھوٹا ثابت کیا ہے اب کیا کرو گے ، میں ان سے کہتی ہوں جس طرح اسحاق ڈار واپس آئے ہیں،اسی طرح نواز شریف بھی بہت جلد واپس آئیں گے ۔