اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کلین چِٹ ملنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مریم نواز کو مبارکباد دے دی۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں شہبازگل کہا کہنا تھا کہ ”مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی“۔انہوں مزید کہا کہ ڈارصاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے اور نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
جس سپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 29, 2022
شہباز گل نے شریف خان کو ملنے والے ریلیف پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔ آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے۔