میران شاہ (نمائندہ امّت ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ملا محمد اختر جانی خیل پاک افغان سرحد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارا گیا ۔ وہ ملا گل بہادر گروپ کا نائب امیر تھا اور شمالی وزیرستان ، میر علی اور بنوں وغیرہ میں اس کا کافی اثرورسوخ پایا جاتا تھا ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملا اختر کی ہلاکت افغانستان اور پاکستان کے درمیہان سرحدی علاقے میں ہوئی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر عمر خالد خراسانی کے بعد یہ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمجھا جاتا ہے جو اندرونی لڑائی کی وجہ سے مارا گیا۔