اسلام آباد: مردان میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ تک پہنچے سے قبل ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا، واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل پیش آیا۔ مردان کے تھانہ چورہ کی حدود میں کھیتوں میں خودکش حملہ آور ٹارگٹ سے پہلے دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
دھماکے کے بعد کھیت سے ایک شخص کے جسم کے اعضا ملے جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی نماز سے قبل واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان نے جائے وقوع کا دورہ کیا دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
پولیس افسران نے دھماکے کے بعد فوری طور جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں پر ڈی پی او مردان نے ان کو واقعے کی تفیصل سے اگاہ کیا. ریجنل پولیس آفیسر محمدعلی خان کا جائے وقوعہ تفصیلی معائنہ کیا اور دھماکے کے حوالے سے معلومات حاصل کی. ریجنل پولیس آفیسر نے میڈیا کو واقعے کی تفیصل بتاتے ہوئے کہا دھماکہ پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہیں. جسمیں خودکش بمبار ہلاک ہوگئے جبکہ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد مردان ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہیں. جبکہ واقعے کی جدید سائنسی حطوط پر تحقیقات کی جارہی ہیں.