شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری اور اعظم خان ہوں گے۔فائل فوٹو
شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری اور اعظم خان ہوں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کی آڈیو کا دوسرا حصہ بھی لیک ہوگیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے درمیان امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کا دوسرا حصہ بھی لیک ہوگیاجس میں اسد عمر کہتے ہیں کہ یہ خط نہیں، یہ تو ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے، ایک حصہ پہلے ہی منظرعام پرآچکا ہے۔

تازہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” شاہ جی ، ہمیں ایک میٹنگ کرنی ہے جس میں میں، آپ، فارن سیکریٹری  اور اعظم خان ہوں گے جس میں ہمیں کہنا ہے کہ چپ کرکے اپنی مرضی کے منٹس نکالیں، اعظم کہہ رہا ہے کہ اس کے مںٹس بنا لیتے ہیں اور پھر فوٹو سٹیٹ کروا کر رکھ لیں گے ۔

اعظم خان کو یہ پوچھتے سنا جاسکتا ہے کہ ” سر یہ سائفر 8، 9 کو آیا تھا، 8 کو آیا۔ عمران خان مداخلت کرتے ہیں کہ میٹنگ 7 کو ہوئی ہے ، ہم نے تو امریکا کا نام لینا ہی نہیں ہے ، لیکن اس ایشو پر کسی کے منہ سے ملک کا نام نہ نکلے، پلیز !

ان کاکہناتھاکہ یہ آپ سب (میٹنگ میں شریک لوگ) کے لیے بہت اہم ہے  کہ  کس ملک سے لیٹر آیا، میں کسی کے منہ سے اس  کا نام نہیں سننا چاہتا۔

اسد عمر پوچھتے ہیں کہ آپ جان کر یہ لیٹرکہہ رہے ہیں، یہ لیٹر نہیں، میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہی میٹنگ کی ٹرانسکرپٹ ہے، ایک ہی چیز ہے، لوگوں کو تو سمجھ نہیں آنی، آپ عوامی جلسوں میں تو ایسے ہی کہتے ہیں "۔

اس سے قبل لیک آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے سنا گیا تھا کہ ” اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔ نام نہیں لینا امریکہ۔۔۔ بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی ".