واٹر بورڈ کیلئے نئے ایم ڈی ، چیف آپریٹنگ افسر کی تقرری

۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ تقرریاں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کی گئی ہیں ۔

September 30, 2022 · قومی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے واٹر بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو اورنئے چیف آپریٹنگ افسر کی تقرری کے احکامات جاری کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے بی ایس انیس کے افسر سید صلاح الدین کو چار سالہ مدت کیلئے ایم ڈی اور سابق قائمقام ایم ڈی اسد اللہ خان کو تین برس کیلئے چیف آپریٹنگ افسر تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ تقرریاں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کی گئی ہیں ۔