فائل فوٹو

2 اکتوبر سے مسافر ٹرینوں کی مرحلہ وار بحالی شروع

لاہور (نمائندہ امّت )

سیلاب کے باعث مرکزی ریلوے لائن ایم ایل ون پر مسافر گاڑیوں کی بندش ختم کرکے پیر دو اکتوبر سے مرحلہ وار بحالی شروع کر دی گئی ہے ۔

بحالی کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے اور بتایا گیا یے کہ یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے تحت
پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس کو 2 اکتوبر کو کراچی تک چلایا جائے گا اور
5 اکتوبر سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس بھی روٹ سے بحال ہو جائیں گی۔ اعلامیے کے مطابق
لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22گھنٹے رکھا گیا ہےجبکہ انہیں اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ اورسفری دورانئے کا جائزہ 30 روزکے بعد لیا جائے گا اوراسے بتدریج کم کیا جائے گا ۔