اسلام آباد: آڈیو لیکس معاملے پرپی ٹی آئی نےا نکوائری کمیشن بنانے کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ آڈیو لیکس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کے لیےدرخواست پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی۔کمیشن سےوزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اورراجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگزکی ہدایت کی جائے۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں۔آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش بنائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔درخواست میں اڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ۔نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹس لے۔