پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے شدید مالی بحران کے باعث تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روک دی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی جس کے باعث صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار تمام سرکاری ملازمین کو ستمبر کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی تا حکم ثانی روک دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 31 ارب جبکہ ماہانہ پینشن 8 ارب 33کروڑ روپے بنتی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی ذمے داری مرکزپرعائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اگلے ہفتے کردی جائے گی۔