کراچی (بزنس رپورٹر) سابق چیٸرمین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ قضاۓ الہٰی سے وفات پاگٸیں۔ مرحومہ کے ایصال و ثواب کیلٸے بروز منگل دعاٸیہ تقریب کا اعلان ۔ نماز جنازہ میں قاٸم مقام گورنر سندھ ، معروف سیاسی و سماجی رہنماٶں اور معروف تاجروں کی شرکت ۔ مرحومہ کی تدفین آباٸی قبرستان میں کردی گٸی ۔
تفصیلات کے مطاق سابق چیٸرمین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ قضاۓ الہٰی سے جمعہ کی شب دبٸی میں انتقال کر گٸیں۔ مرحومہ کی تجہیز و تدفین کیلۓ جسدِ خاکی کو گزشتہ شب کراچی آرمی ہاٶسنگ سوساٸٹی میں محسن شیخانی کی رہاٸش گاہ لایا گیا جس کے بعد اتوار کے روز بعد نماز ظہر بیت السلام مسجد آرمی آفیسرز ہاٶسن سوساٸٹی میں مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گٸی۔ نماز جنازہ میں قاٸم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی ، معروف تاجر و اے کے ڈی گروپ کے سربراہ عقیل کریم ڈیڈھی ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ ، نو منتخب چیٸرمین آباد الطاف تاٸی ، سابقہ چیٸرمنز آباد حنیف میمن۔ حسن بخشی۔ و نو منتخب و سابق باڈی آباد سمیت جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ی ای او عرفان واحد ، سی ای او فلک ناز فیاض الیاس ، ایمل بلڈرز کے اشرف حمید ،کنگ بلڈرز کے اویس تھانوی، راحیل رنچ امان بلڈرز، عبدالرٶف ڈینی ٹیکنالوی ، خاور منیر ، رضوان آڈھیا آڈھیا بلڈرز، علی رتالیاالباری بلڈرز ، نصرت مرزا چغتاٸی المہندس بلڈر ،امجد چامڈیا، یاسین لاکھانی ، یونس لاکھانی۔ محمد الیاس، محمد آصف الغفور بلڈرز۔ فیصل یوسف گولڈ لاٸن اور فاروق شیخانی سمیت بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کمیونٹی و دیگر معروف تاجروں نے محسن شیخانی سے اظہار تعزیت کیا اور نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی اداٸیگی کے بعد سابق چیٸرمین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ کی تدفین عیسٰی نگری کے قریب آباٸی قبرستان میں کی گٸی ۔ بعداز تدفین اہل خانہ کی جانب سے مرحومہ کے ایصال و ثواب کیلۓ بروز منگل بعد نماز مغرب تا عشإ قرآن خوانی و دعاۓ مغفرت کے اہتمام کا اعلان کیا گیا جس میں مردوں کیلٸے بیت السلام مسجد آرمی آفیسر ہاٶسنگ سوساٸٹی جبکہ خواتین کیلٸے محسن شیخانی کی رہاٸش گاہ پر اہتمام کیا جاۓ گا۔