لندن میں فہیم اشرف کی نواز شریف سے ملاقات، کرکٹ کیرئیر پر گفتگو

لندن(اُمت نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں سابق وزیر اعظم نے فہیم اشرف سے ان کے کرکٹ کیرئیر پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فہیم اشرف ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں موجود ہیں، سسیکس کاؤنٹی کلب نے فہیم اشرف کو 2022 کے بقیہ کاؤنٹی سیزن کے لیے سائن کیا ہے۔
کائونٹی سیزن بارے فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ سسیکس کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، امید ہے ٹیم میری پرفارمنس سے لطف اندوز ہوگی۔
خیال رہے کہ فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچز، 31 ون ڈے اور 42 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔