کمیٹی کل عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔فائل فوٹو
کمیٹی کل عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نےعمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

اسلام آباد: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےعمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل محمود خان نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، جواب میں کہا گیا کہ ان کے وکیل پشاورہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے مگرآئندہ سماعت پردلائل دیں گے ۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹرگوہرالیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ این اے  31 پشاور میں عمران خان گئے مگر وہ پبلک آفس ہولڈرنہیں ،امیدوار ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلیے مہلت دیتے ہوئے  کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔